کراچی:لائنز ایریا میں مہاجر قومی موومنٹ اور متحدہ کارکنان میں تصادم، تین زخمی

شائع 07 اپريل 2016 12:13pm

karachi

کراچی:کراچی میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس ایک سوپندرہ میں لائنز ایریا میں مہاجرقومی موومنٹ اورمتحدہ کے کارکنان میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ہوائی فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا۔ویمن پولنگ اسٹیشن پرخواتین کارکنان بھی الجھ پڑیں۔

لائنرایریا میں ہاشمانی روڈ پر پولنگ اسٹیشن نمبر اٹھاون کے قریب مہاجرقومی موومنت اورمتحدہ کے کارکنوں میں تصادم ہوا۔ڈنڈے اور پتھراو میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

اس سے قبل لائنز ایریا سیکٹرون میں بھی دنوں جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اورایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ تاہم پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری نے پہنچ صورتحال کو کنٹرول کرلیا۔

دوسری جانب لائنزایریا گورنمنٹ گرلزسیکنڈری اسکول خواتین کے پولنگ اسٹیشن پردونوں جماعتوں کی حامی خواتین کے درمیان جھگڑاہو۔ رینجرز نے فوری مداخلت کرتے ہوئے اضافی خواتین اورمردوں کوپولنگ اسٹیشن سے باہرنکال دیا۔