پی ٹی آئی امیدوار متحدہ کے حق میں دستبردار،متحدہ میں شمولیت

شائع 07 اپريل 2016 12:22pm

pti

کراچی:این اے دو سو پینتالیس سے تحریک انصاف کے امیدوار امجد اللہ خان ایم کیوایم کے حق میں دستبردارہوگئے اورمتحدہ میں شمولیت کا اعلان کردیا،کہتے ہیں عمران خان پارٹی نہیں چلا سکتے وہ صرف شوکت خانم اسپتال چلائیں۔

کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنما امجد اللہ خان این اے دوسو پنتالیس میں ایم کیوایم کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ عمران خان بہت اچھے ہیں لیکن آپ پارٹی نہیں چلاسکتے۔امجد اللہ خان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں منیجمنٹ نام کی کوئی چیز نہیں۔ عمران خان نے ایک بار بھی ان سے رابطہ نہیں کیا۔

تین روز قبل عارف علوی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں امجد اللہ خان نے ایم کیو ایم پر کیمپوں پر حملوں سمیت دیگر الزامات عائد کیے تھے۔

انتخابی میچ سے قبل پی ٹی آئی کی وکٹ گرنے پر رات گئے تحریک انصاف نے ہنگامی پریس کانفریس بلالی۔ مگر عین وقت پر کارکن آپس میں لڑ پڑے جس کے باعث پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی۔ کافی دیر تک انصاف ہاو¿س سے شورشرابے کی آوازیں آتی رہیں۔