بھارتی ایجنٹ کے اعترافی بیان کی روشنی میں تفتیش جاری ہے،نفیس زکریا
اسلام آباد:واشنگٹن میں ہونیوالی نیوکلیئرسیکورٹی سمٹ میں پاکستان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو سراہا گیا۔ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ گرفتارایجنٹ کل بھوش یادو تک قونصلررسائی کی بھارتی درخواست پرغورکررہے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے بلوچستان سے گرفتارافغان ایجنٹ کے بارے میں معلومات سے انکارکیا۔ نفیس زکریا کا کہنا تھاکہ گرفتارر بھارتی ایجنٹ کل بھوشن یادو تک قونصلررسائی کی بھارتی درخواست پرغورکیا جارہا ہے۔ بھارتی ایجنٹ کے اعترافی بیان کی روشنی میں تفتیش جاری ہے۔ نفیس زکریا نے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان اورکل بھوشن یادوکی گرفتارمیں تعلق جوڑنے والی افواہوں کو یکسر مسترد کردیا اور کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ کل بھوشن یادو کے حوالے سے ایران اورپاکستان رابطے میں ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھاکہ بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات سے آگاہ کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا اور پاکستان بھارت کے ساتھ اس معاملے کو ہمیشہ اٹھاتا رہے گا۔ بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس میں ملوث افراد کو سزائیں دلوانے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کے لیے دونوں ممالک رابطے میں ہیں اور تاریخ کا تعین بھی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔