پاکستان کو اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں،سرتاج عزیز

شائع 07 اپريل 2016 05:22pm

sartaj

اسلام آباد:مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ گرفتار بھارتی اورافغان ایجنٹس سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ پاکستان کو اپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے بارڈر سیکورٹی سسٹم موثر بنانا ہوگا۔ گرفتار بھارتی اورافغان ایجنٹس سے تفتیش جاری ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا امن کوششوں میں پاکستان کھلے دل سے پیش ہوا، طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کیا۔ افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان کواپنی سالمیت پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں۔

پاکستان میں تعینات افغان سفیرعمر زاکوال نے کہا اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔