ایف آئی اے اور حساس اداروں کی کارروائی،انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار
اسلام آباد:ایف آئی اے اور حساس اداروں نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور جاسوسی میں ملوث گینگ کے سرغنہ چینی شہری جن وی المعروف ابراہیم اور اس کا پاکستانی سہولت کار جمیل کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اکیس پاکستانی پاسپورٹس اور لاتعداد جعلی دستاویزات برآمد کرلیں۔
حساس اداروں کے ذرائع نے آج نیوز کو بتایا ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پرڈپلومیٹک انکلیو میں موجود ڈپلومیٹک شٹل سروس پر کارروائی کی، جس میں انسانی اسمگلنگ، سنگین غیرقانونی سرگرمیوں اور جاسوسی میں ملوث بڑا گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ گینگ کا سرغنہ چینی شہری جن وی المعروف ابراہیم ہے، ملزم کے قبضے سے اکیس پاکستانی پاسپورٹس، جعلی دستاویزات، جعلی غیرملکی دعوت نامے اور ایوان ہائے صنعت و تجارت کے خطوط بھی ملے ہیں۔
ملزم کا قریبی پاکستانی ساتھی اور سہولت کار جمیل بھی گرفتار کیا گیا۔ غیر ملکی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔