کراچی:پولیس کی کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کا کارکن گرفتار
کراچی:کراچی کے علاقے کورنگی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے کارکن کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے کراچی کے علاقے کورنگی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق ملزم فہد عرف بڈھا کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔
ملزم کو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے،اس کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے،ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔