سینیٹ قائمہ کمیٹی کا آف شور کمپنیوں کی انکوائری کا فیصلہ
اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا آف شورکمپنیوں کی انکوائری کا فیصلہ کمیٹی سینیٹرسلیم مانڈوی والا کی زیرسربراہی انکوائری کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے آف شورکمپنیوں کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا ہے قائمہ کمیٹی خزانہ چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیرسربراہی انکوائری کرے گی، سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ آف شورکمپنیوں کی تحقیقات کیلئے تمام اداروں سے تفصیلات طلب کی جائیں گی۔
آف شورکمپنیوں کی قانونی اورغیرقانونی حیثیت کا تعین کیا جاسکتا ہے کوئی بھی بزنس اپنے کاروبارکوچھپا نہیں سکتا، سیاست دانوں کو آف شور کمپنیوں کی تفصیلات بھی الیکشن کمیشن کو فراہم کرنا پڑیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اثاثے چھپانے والے سیاستدان نا اہل ہوسکتے ہیںآف شورکمپنیوں کے ذریعے ٹیکس بچانا نا مناسب ہے، اس سے ٹیکس چوری میں اضافہ ہوگا، ٹیکس نیٹ میں کوئی نہیں آئے گا آف شورکمپنیوں کے بعد غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی آ سکتی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔