ایشوریا نے اڑایا''ابھیشیک''کا مذاق
ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'سر بجیت' کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
ممبئی کے ایک کالج میں اپنی فلم کی تشہیری تقریب کے دوران انہوں طالبعلموں کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئے۔
سوال کیا گیا کہ انہوں نے اپنے شوہر ابھیشیک کے ساتھ فلم 'دھائی اکشر پریم کے' کیا سوچ کر کی تھی؟ جس کے جواب میں ایشوریا نے کہا کہ مجھے خود نہیں معلوم ہم دونوں نے یہ فلم کیوں کی تھی۔
ہم آج بھی یہ سوچ کر ہنستے ہیں کہ ہمیں یہ فلم کرنے کی کیا ضرورت تھی؟
اس فلم میں چند ایسے سین فلمائے گئے تھے جنہیں آج کے زمانے کے حساب سے دیکھا جائے تو اپنی ہنسی کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔
ان کے ا س جواب پر وہاں موجود لوگ بے تحاشہ ہنسنے لگے۔
بشکریہ :مس مالنی ڈاٹ کام

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔