شوٹنگ کے دوران کیرتی سونن کو پیش آیا خطرناک حادثہ

شائع 17 مئ 2016 09:40am

kirti00000000

ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ کیرتی سونن  فلم  کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطاق  25 سالہ اداکارہ کیرتی ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'رابطہ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

 فلم کے ایک سین کے دوران وہ اونچائی سے گر گئیں جس کے باعث ان کے ٹخنے کی ہڈی میں شدید چوٹ آگئی ۔

ڈاکٹر نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے،واضح رہے کہ فلم رابطہ میں ان کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔