کپل شرما کیخلاف احتجاج، نیا شو بھی بند ہو نے کاخطرہ
فائل فوٹولگتا ہے کپل شرما کے ستارے گردش میں ہیں۔ کپل جو کہ ایک اداکار اور مزاحیہ فنکار بھی ہیں حال ہی میں چینل سے تنازعے کی بنیاد پر ایک شو چھوڑ چکے ہیں اب جب سونی چینل کے ساتھ دوسرا شو کر رہے ہیں تو اس پر انگلیاں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔
غیر ملکی زرائع کے مطابق کپل شرما کے شو 'دی کپل شرما شو' کی ایک شوٹ کے دوران اداکارہ روشیل راؤ نے نرس کا لباس پہن کر اداکاری کی اور کپل حسب عادت ان سے فلرٹ کرتے نظر آئے جس پر امرتسر سول ہسپتال کی نرسوں نے کپل کی اس حرکت کو نرسوں کے خلاف غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے پیر کو احتجاج کیا۔
اسٹاف نرس ایسوسی ایشن کی سینئر نائب صدر جسبیر کور کا کہنا تھا کہ کپل نے میڈیکل شعبے کی تذلیل کی ہے اس لئے کپل کے شو پر پابندی عائد کی جائے۔ ہم نرسیں معاشرے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور یہ شو ہماری شخصیت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
نرسوں نے کپل کو خبردار کیا ہے کہ وہ ریاستی لیول پر احتجاج کریں گی اور امرتسر میں موجود کپل کی رہائش گاہ کا محاصرہ بھی کریں گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔