عمران ہاشمی اظہر کے بعد یووراج سنگھ بننے کو بیتاب
فائل فوٹوممبئی: مشہور کرکٹر اظہرالدین کی زندگی پر مبنی فلم 'اظہر' کے بعد ایسا لگتا ہے عمران ہاشمی کو کرکٹ کا بخار ہو گیا ہے۔عمران نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ کرکٹر یووراج سنگھ کی زندگی پر ایک فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں۔
ٹوئٹر پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران نے کہا کہ یووراج سنگھ وہ کرکٹر ہیں جن کی زندگی پر مبنی فلم میں وہ کام کرنا پسند کریں گے۔
فی الحال عمران اپنی آنے والی فلم 'راز ری بوٹ' اور 'ٹائگرز' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جورواں سال ہی میں ریلیز ہونگی۔
بشکریہ ذی نیوز
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔