اکشےکمار نے ارشدوارثی کی جگہ لے لی

شائع 18 مئ 2016 03:10pm
فائل فوٹو- فائل فوٹو-

ائیر لفٹ کی کامیابی کے بعد بولی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اب نظر آئیں گے وکیل کے کردار میں۔

اڑتالیس سالہ اداکار اکشے کمار نے حال ہی میں سبھاش کپور کی فلم 'جولی ایل ایل بی' کا سیکوئل سائن کیا ہےجس میں وہ ارشد وارثی کی جگہ لیں گے۔ 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم جولی ایل ایل بی میں وکیل کا کردار ارشد وارثی نے نبھایا تھا۔ارشد وارثی اور فلم کے ڈائریکٹر کی جانب سےاس بات کی  کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ جب ڈائریکٹر سے اس حوالے سے بات کی گئی تو انہوں کہا کہ فی الحال اس پر کوئی بات نہیں کر سکتا۔

اکشے کمار جلد ہی مزید دو سیکولز 'روبوٹ 2' اور 'نمستے انگلینڈ'  میں نظر آئیں گے۔

بشکریہ ہندوستان  ٹائمز