پاناما لیکس :ابھیشیک بچن اپنا کنٹرول کھو بیٹھے

شائع 19 مئ 2016 09:13am

abhishek1000000

ممبئی:بولی وڈ میں ان دنوں پاناما لیکس کا چرچہ زورو شور سے جاری ہے،نہ صرف بھارتی سیاستدان بلکہ اداکاروں  کے نام بھی اس لیک میں شامل ہونے  پربھارتی میڈیا میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریارائے کا نام پاناما پیپرز میں شامل ہے۔امیتابھ بچن پر یہ الزام ہے کہ ان کے نام 4 آف شور شپنگ کمپنیاں برطانیہ کےجزیرے 'بہا ما' میں رجسٹرڈ ہیں ۔

گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران ابھیشیک سے جب اس بارے میں سوال کیا گیا تو وہ غصے میں آگئے اور کہا کہ'حکومت کو اپنا کام کرنے دیں ،حقائق کو باہر آنے دیں،اس کے بعد فیصلہ کیجئے گا'۔

انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے ابھیشیک کا کہنا تھا کہ میرے والد اور بیوی کے نام پانامالیکس میں آنے پر ہماری ساکھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ان کے مطابق تمام لوگوں کو اصل حقائق کا انتظار کرنا چاہئےاور صحیح وقت کا انتظار کرنا چاہئے۔