بھارتی فلموں کی غیر معمولی سچائیاں

شائع 19 مئ 2016 11:05am

ddlj200000000

بھارتی فلم انڈسٹری کو قائم ہوئے تقریباً100 سال کا عرصہ ہو چکا ہے،اس عرصے میں  کئی بار ایسا ہوا کہ بڑی اور مہنگی  خیال کی جانے والی فلموں اور منجھے ہوئے اداکاروں سے بہترین اداکاری کے ساتھ   غلطیاں بھی ہوئیں  ،تاہم یہ غلطیاں ایسی تھیں جنہیں جاننے کے بعد آپ مسکرائے بغیر نہیں رہ سکتے۔

یہاں بولی وڈ کی چند دلچسپ غلطیاں بیان کی جا رہی ہیں ہمیں یقین ہے آپ انہیں بیحد انجوائے کریں گے۔

'فلم 'ہیروئن

karina0000000000

اداکارہ کرینہ کپور کی فلم ہیروئن کی خاص بات یہ ہے کہ  انہوں نے فلم میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے  والے مہنگے ترین فیشن ڈیزائنرز کے تیار کردہ 130 سے زاید لباس استعمال کئے ،فلم کی شوٹنگ کے دوران کرینہ کی وارڈ روب دنیا کی مہنگی ترین وراڈ روبز میں شمار کی جاتی تھی۔

'فلم 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے

ddlj10000000000

بھارتی فلم انڈسٹری پر پچھلے 25 سالوں سے اپنا راج برقرار رکھنے والی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کا یہ سچ جان کر آپ لازمی حیران پریشان رہ جائیں گے کہ اس فلم کیلئے ہدایت کار کی پہلی پسند اداکار سیف علی خان تھے  تاہم سیف  کے انکار کے بعد یہ لازوال کردار شاہ رخ خان کے حصے میں آگیا۔

'اداکار 'انیل کپور

anil-kapoor0000000

انیل کپور آج بھارتی فلم انڈسٹری کے جانے مانے مشہور اداکار ہیں ،ان کی زندگی کا ایک سچ کہ ممبئی آنے کے بعد ان کے پاس رہنے کی جگہ نہیں تھی اور وہ ا پنی فیملی کے ساتھ فلم اسٹار راج کپور کے گیراج میں رہا کرتے تھے آپ نہیں جانتے ہوں گے۔

'فلم'میرا نام جوکر

mera-nam-joker00000000

بھارتی فلم انڈسٹری کی مہنگی ترین فلم میرا نام جوکر وہ واحد فلم تھی جس میں ایک کی بجائے دو انٹرویل تھے۔

'اداکار'امجد خان

amjad-khan00000000

بھارت کی سب سے مشہور فلم شعلے کے ذریعے  ولن کی دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان بنانے والے امجد خان اسکرپٹ  رائٹر  جاوید اختر کی پہلی چوائس نہیں تھے ،انہیں لگتا تھا 'گبر' کے کردار کیلئے امجد خان کی آواز بہت باریک ہے وہ اداکار ڈینی کو اس کردار میں لینا چا ہتے تھے لیکن  شاید ان کی قسمت میں یہ نہیں تھا۔

'اداکارہ 'سری دیوی

398077330000000

 سری دیوی کے بارے میں  یہ جان کر آپ کو شدید حیرانی ہوگی کہ  صرف 13 سال کی عمر میں انہوں نے تامل 'فلم موندرو موڈیکو'میں رجنی کانت کی والدہ کا کردار نبھایا تھا۔

'اداکار 'امیتابھ بچن

amitabh0000000

امیتابھ نہایت ایماندار انسان ہیں اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ابتداء میں وہ سیٹ پر چوکیدار سے بھی پہلے پہنچ جایا کرتے تھے اور اکثر اسٹوڈیو کا دروازہ بھی وہی کھولا کرتے تھے۔

'اداکار 'دھرمیندر

dharmendra0000000

دھرمیندر نے  اپنے کیرئیر کی ابتداء نہایت کم تنخواہ پر کی تھی ۔1960 میں ریلیز ہوئی ان کی فلم 'دل بھی تیرا  ہم بھی تیرے میں' انہیں کام کرنے کے صرف 51 روپے ملے تھے۔

'فلم 'کہو نہ پیار ہے

kaho-na-piyar-hai111111111111

اداکار ہرتیک روشن کی پہلی فلم  کہو نہ پیار ہے نے 2002 میں 92 ایوارڈز حاصل کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کروایا تھا۔

بشکریہ:ٹاپ 10 والا ڈاٹ ان