ارجن رام پال  شوٹنگ کے دوران زخمی

شائع 19 مئ 2016 03:31pm
فائل فوٹو- فائل فوٹو-

بولی وڈ ایکشن ہیرو ارجن رام پال فلم کی شوٹنگ کے دوران گر کر شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکشن ہیرو اپنی نئی آنے والی فلم 'کہانی ٹو' کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ دوڑتے ہوئے سین کی عکس بندی کے دوران اچانک اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اورگٹھنےکے بل زمین پر گر گئے جس کے باعث ان کے گٹھنے میں شدید چوٹ آئی۔

ارجن رام پال کے زخمی ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ روک کر انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اس حوالے سے ارجن نے ٹویٹ بھی کیا

arjun rampal tweet