عامر شاہ رخ کے بیٹے کی پریشانی کی وجہ بن گئے
ممبئی:حال ہی میں شاہ رخ خان نے ٹیکنا لوجی کی دنیا کے بادشاہ 'ایپل' کمپنی کے سی ای او 'ٹم کک' کے میزبانی کے فرائض انجا م دئے،اس تقریب میں عامر خان بھی موجود تھے۔
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ نے کنگ خان کو تحفے میں کھلونے دئے۔
زی نیوز کے مطابق عامر نے یہ کھلونے شاہ رخ کے کھیلنے کیلئے نہیں دئے تھے بلکہ ان کے چھوٹے بیٹے ابراہم کیلئے دیئے تھے۔
شاہ رخ نے عامر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ابراہم کو کھلونے اتنےزیادہ پسند آئے کہ وہ آدھی رات کو نیند سے اٹھ کران سے کھیلنے لگا ۔
واضح رہے کہ ابراہم خان بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے کیوٹ ،لاڈلے اسٹار بن گئے ہیں ،یہاں تک کہ شہرت میں انہوں نے اپنے والد شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
@aamir_khan thank u for the toys. AbRam is still awake and playing with them!!!!!
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) May 18, 2016
@iamsrk :) I'm so happy AbRam likes the toys. He's a really cute kid. God bless and lots of love. a. — Aamir Khan (@aamir_khan) May 19, 2016


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔