ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم دی اینگری برڈز نمائش کیلئے پیش

شائع 20 مئ 2016 03:38pm
angrybird_image فائل فوٹو

واشنگٹن :دنیا بھر کے سینما گھروں میں آج ہالی ووڈ اینی میٹڈ کامیڈی فلم دی اینگری برڈز نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔ دی اینگری برڈز کا دو ہفتے قبل ریلیز ہونے والی فلم کیپٹن امریکا سول وار سے مقابلہ ہے۔

چھ مئی کو ریلیز ہونے والی سپر ہیروز پر مبنی فلم کیپٹن امریکا سول وار کو ٹکر دینے پرندوں کی شرارتوں سے بھرپور اینی میٹڈ فلم اینگری برڈز آج ریلیز کردی گئی ہے۔فلم دی اینگری برڈز کیلئے توقع کی جارہی ہے کہ ایک دن میں چار کروڑ ڈالر کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔

فلم دی اینگری برڈز میں پہلی بار فلمی دنیا میں غصیلے برڈز شرارتیں کرتے نظر آئیں گے، ساتھ ہی اینگری بررڈز کے ساتھ دوسرے پرندے برے جانوروں کا مقابلہ بھی کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کیپٹن امریکا سول وار نے لگاتار دو ہفتے پہلی پوزیشن حاصل کی اور اب تیسرے ہفتے بھی فلم کے پہلی پوزیشن برقرار رہنے کے امکان زیادہ ہیں، فلم ویک اینڈ تک چار کروڑ پینتالیس لاکھ باآسانی بٹور سکتی ہے۔