ہالی وڈ فلم ”اسٹارٹریک بیونڈ“کانیا ٹریلر جاری
فائل فوٹونیویارک:ہالی وڈ بلاک بسٹر سیریزاسٹار ٹریک کی فلم ''اسٹار ٹریک بیونڈ ''کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم اسٹار ٹریک سیریز کا13واں حصہ ہے۔
ہالی وڈ سپر ہٹ سیریز اسٹار ٹریک کی بارہ فلمیں لگاتار باکس آفس پر راج کرتی رہیں۔ 2013میں فلم کے بارہویں حصے اسٹار ٹریک ان ٹو ڈارک نیس نے تہکہ مچایا۔
ہدایت کار جسٹن لن کی سائنس فکشن فلم کی کہانی ایک ایسے مشن کے گرد گھومتی ہے جہاں انسانوں کی حفاظت کیلئے دہیوہیکل اسپیس شپس پر ٹیم فرائض انجام دیتی ہے۔
فلم میں اس بار بھی کرس پائن،زیکری کوئنٹو سمیت دیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔فلم اسٹار ٹریک بیونڈ بائیس جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔