عامر، شاہ رخ کے بعد اکشے بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر
ممبئی: ماضی میں بولی وڈ کے بڑے اسٹارز شاہ رخ خان اور عامر خان وغیرہ بھارتی انتہا پسندوں کے ہاتھوں نسل پرستی کا شکار ہوچکے ہیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ وہ بھی کئی بار نسل پرستی کی زد میں آئے ہیں۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق اکشے کا کہنا ہے کہ مجھے کئی بار نسل پرستی کو لے کر طعنے دئیے گئے لیکن میں نے کبھی اسے میڈیا میں توجہ پانے کیلئے استعمال نہیں کیا۔
اتفاق سے اکشے کی آنے والی فلم 'ہاؤس فل3' میں بھی انہیں کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق نسل پرست انگلش فٹبال کوچ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اکشے کاکہنا ہے کہ کسی کو نسل پرستی کے طعنے دینا بالکل بھی صحیح نہیں ہے،کوئی انسان ایسا نہیں ہے کہ اس چیز کا اثر نہ لے۔
لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو مضبوط رکھیں اور ان افراد کا ڈٹ کر سامنا کریں جو آپ کو نسل پرستی کے طعنے دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کسی اداکار کونسل پرستی کے حوالے سے نشانہ بنایا گیا ہو ،اکشے سے پہلے اداکار شاہ رخ خان اورعامر خان بھی بھارتی انتہا پسندی کا شکار ہو چکے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔