پریانکا 'بونڈ گرل' بنیں گی یا نہیں ؟معمہ حل ہوگیا
ممبئی:ہالی وڈ کی کامیاب ترین فلم 'اسپیکٹر' کے بعد ہدایت کار ڈینئیل کریگ نے جیمز بونڈ سیریز کا اگلا حصہ بنا نے کا اعلان کردیا ہے۔
گزشتہ کئی دنوں سےفلم میں ہیروئن کے کردار کیلئے بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو لئے جانے کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔
تاہم پریانکا کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے کہ وہ بونڈ سیریز میں کام کر رہی ہیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ بے واچ کے بعد ایک اور ہالی وڈ فلم میں کام کرنا اچھا تجربہ ہو گا تاہم اس وقت مجھےبونڈ سیریز میں کام کرنے میں کو ئی دلچسپی نہیں ،ہاں اس سے اگلے حصے میں کام کرنے کے بارے میں سوچوں گی۔
واضح رہے کہ 'بونڈ سیریز ' کے پروڈیوسر مائیکل جی ولسن اور باربرا بروکولی پریانکا کے انکار کے بعد اپنی اگلی 'بونڈ گرل' کی تلاش میں ہیں۔
خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا ہالی وڈ کے کامیاب سیریل 'کوانٹیکو'میں کام کرکے لوگوں کو اپنا مداح بنا چکی ہیں۔
بشکریہ:ڈی این اے

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔