رنبیر کپور کی نئی  گرل فرینڈ  کون ہیں؟

شائع 24 مئ 2016 10:24am

ranbir2000000

نئی دہلی:بھارتی میڈیا  میں ان دنوں اداکار رنبیر کپور کی نئی دوست  بھارتی ملہوتراکے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں ۔

تاہم  میک اپ آرٹسٹ بھارتی نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے اور رنبیر کے درمیان ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق  بھارتی کاکہنا ہے کہ میں اور رنبیر کبھی نہیں ملے،مجھے لگتا ہے کوئی ہم دونوں  کے متعلق جھوٹی کہانیاں بنا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق  رنبیر کی بہن ردھما دونوں کو ملانے کا سبب بنی تھیں،جبکہ بھارتی کا کہنا ہے کہ وہ ردھما سے کبھی نہیں ملیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے بوائے فرینڈ 'پرتیک چوہدری ' کے ساتھ بہت خوش ہوں پتہ نہیں رنبیر کپور بیچ میں کہاں سے آگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دن پہلے رنبیر اور بھارتی کے متعلق  یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ  کترینہ کیف سے علیحدگی کے بعد رنبیر بھارتی کے ساتھ وقت گزارنے لگے ہیں۔