ہالی ووڈ فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز آوٴٹ آف شیڈوز کا پریمیئر

شائع 24 مئ 2016 03:34pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

نیویارک میں ہالی ووڈ فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز آوٴٹ آف شیڈوز کا پریمیئر ہوا۔ فلم آئندہ ماہ نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

نیویارک میں ہالی ووڈ فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلزآوٴٹ آف دی شیڈوز کے فنکاروں نے فلم کے پریمیئر میں رونق لگائی۔پریمیئر میں بچوں نے ننجا ٹرٹلز کے ماسک لگائے۔

شرکا کو محظوظ کرنے کیلئے کنسرٹ بھی منعقد ہوا، جہاں ننجا ٹرٹلز گلوکاروں کے ساتھ اسٹیج پر انجوائے کرتے نظر آئے۔ فلم کی کہانی ایک ایسی آفت کے گرد گھومتی ہے جس نے پورے شہر کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھاہے۔اس آفت کا مقابلہ کرنے سپر ہیروز ننجا ٹرٹلر اپنے ایکشن کا جادو جگانے منظر عام پر آتے ہیں۔ بچوں بڑوں سب کا دل لبھانے ایکشن سے بھر پور فلم تین جون کو ریلیز کی جائے گی ۔