فلم 'سلطان' کی پہلی جھلک نے لوگوں کو دیوانہ بنادیا
ممبئی: بولی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی فلم سلطان کا انتظار ان کے مداحوں کو بڑی بے چینی سے ہے۔
آخر کار لوگوں کا انتظار ختم ہوا اور فلم سلطان کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آگیا۔ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔
فلم کی کہانی کا آغاز سلمان خان(سلطان علی خان) کی فائٹنگ سے ہوتا ہے پھر کہانی آہستہ آہستہ آگے بڑھتی ہے اور انہیں انوشکا ملتی ہیں،(انوشکا بھی فلم میں پہلوان کا کردار نبھا رہی ہیں )دونوں کے درمیان محبت ہو جاتی ہے۔
فلم میں ایک پہلوان کی زندگی کے اتار چڑھاؤ کو موضوع بنایا گیا ہے،سلمان کسی وجہ سے پہلوانی چھوڑ دیتے ہیں ،تاہم وہ دوبارہ اس فیلڈ میں آتے ہیں جس میں رندیپ ہوڈا( سلمان کے کوچ) ان کی بھرپور مدد کرتے ہیں ۔
فلم کے ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ کہانی بہترین ہے اور دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گی،خیال رہے کہ فلم عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
بشکریہ:ہندوستان ٹائمز

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔