اداکاروں کے خفیہ رشتوں کا سچ

شائع 26 مئ 2016 08:43am

shahrukh1000000000000

شوبز انڈسٹری  میں ہر روز رشتے بنتے اور بگڑتےہیں،آج کوئی اسٹار کسی کے ساتھ نظر آرہا ہے تو کل کسی دوسرے کے ساتھ۔

گلیمر کی دنیا میں اس میں کوئی برائی نہیں سمجھی جاتی لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ اس چیز سے مشہور لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوتی ہیں۔

یہ ہی وجہ ہے کہ اداکار اپنے رشتوں کو خفیہ رکھتے ہیں تاہم تعلقات چھپائے نہیں چھپتے۔آج ہم آپ کو بھارت اور پاکستان کے مشہور اداکاروں کے خفیہ  تعلقات سے آگاہ کروائیں گے ،جن کے بارے میں آپ یقیناً لاعلم ہوں گے۔

عائشہ خان،ہمایوں سعید

ayesha300000

پاکستان ٹی وی کی مشہور آن اسکرین جوڑی عائشہ اور ہمایوں ہمیشہ سے لوگوں کے پسندیدہ فنکار رہے ہیں، گزشتہ کافی عرصے تک دونوں کے درمیان تعلقات کی خبریں بھی زبان زد عام تھیں۔یہاں تک سننے میں آیا تھا کہ عائشہ ہمایوں کو ان کی بیوی کو چھوڑنے کیلئے کہہ رہی ہیں ،لیکن ہمایوں نے اپنی بیوی کی بجائے عائشہ کو چھوڑنا بہترسمجھا۔

ہمایوں سعید،اُشنا شاہ

ushna0000000000000

ہمایوں کا ایک اور اسکینڈل  اُشنا شاہ کے ساتھ بھی سامنے آیا تاہم اس پر دونوں اداکاروں کی جانب سے خاموشی اختیار کی گئی۔

وسیم اکرم،حمائمہ ملک

wasim000000000

پاکستان کر کٹ کے مایا ناز کھلاڑی وسیم اکرم اور شوبز سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت اداکارہ حمائمہ ملک کے بارے میں بھی ان افواہوں نے  بہت  شہرت حاصل کی تھی کہ دونوں کے درمیان مختصر عرصے کیلئے تعلقات قائم ہوئے تھے ،بہر حال ان افواہوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

ویناملک،محمد آصف

veena000000000

اداکارہ وینا ملک اور کر کٹر محمد آصف کا اسکینڈل ماضی میں بہت مشہور ہوا تھا ،بالآخر یہ تعلق بھی ایک طویل عرصہ قائم رہنے کے بعد اختتام پزیر ہو گیا۔

شاہ رخ خان ،پریانکا چوپڑا

p2000000000

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان  اپنی فیملی کو لے کرکافی سنجیدہ ہیں ،وہ اپنی بیوی اور بچوں سے بے انتہا پیار کرتے ہیں ،تاہم ماضی میں  ان کا ادکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ اسکینڈل کا فی مشہور ہواتھا۔تاہم اس تعلق کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیاتھا۔

ہرتیک روشن،باربرا موری

ritik10000000000

ہرتیک ان دنوں کنگنا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے قانونی جنگ میں مصروف ہیں،لیکن یہ پہلی بار نہیں ہے کہ وہ کسی اسکینڈل میں ملوث ہوئے ہیں اس سے پہلے 'باربرا موری' کے ساتھ بھی ان کے تعلقات کو کافی شہرت حاصل ہو چکی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران باربرا کے اس بیان نے لوگوں میں ہلچل پیدا کردی تھی کہ'کوئی بھی ہرتیک کے عشق میں گرفتار ہو سکتاہے'۔

ہرتیک،کرینہ

karina00000000

ان دونوں کی جوڑی ٹی وی پر ہمیشہ خوبصورت نظر آتی ہے ،معاملات اس وقت خراب ہونا شروع ہوئے  جب دونوں کے بارے میں یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ دونوں کے درمیان دوستی سے کچھ زیادہے۔

بالآخر دونوں اسٹارز کے والدین نے معاملہ اپنے ہاتھ میں لیا اور فیصلہ کیاکہ اب یہ دونوں ایک ساتھ کوئی فلم نہیں کریں گے۔

ملائکہ اروڑا،ارجن کپور

arjun00000000

حال ہی میں ملائکہ اور ارجن کے درمیان تعلق کو میڈیا میں بہت کوریج ملی،ملائکہ کی ارباز کے ساتھ علیحدگی کی وجہ بھی ارجن  کو قرار دیا گیا ،لیکن ان خبروں میں کتنی سچائی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

بشکریہ:شغل ڈاٹ کام