اکشے اور جیکولین نے مذاق کی تمام حدیں پار کردیں

اپ ڈیٹ 26 مئ 2016 11:07am

akshy10000000000

ممبئی:اکشے کمار بولی وڈ میں نہ صرف اپنے بہترین ایکشن کی بدولت مشہور ہیں بلکہ  مزاحیہ اداکار کی حیثیت سے بھی ایک خاص پہچان رکھتے ہیں۔

اکشے اور خوبصورت اداکارہ جیکولین فرنانڈس نے  اپنے چہروں  کو اتنا مزاحیہ بنالیاجسے دیکھ کر کچھ لوگ حیرت زدہ رہ گئے،کچھ خوش اور کچھ پریشان ہوگئے۔

انہوں نے گزشتہ کچھ دن پہلے اپنی اور جیکولین کی ایک مزاحیہ ویڈیو ٹویٹر پر شئیر کی جس میں دونوں کے چہرے ایک دوسرے کے ساتھ تبدیل ہو گئے  ۔

یہ تبدیلی ایک موبائل ایپلی کیشن'فیس سوائپ' کے ذریعے کی جاتی ہے ،دونوں نے یہ صرف تفریح کیلئے کیا تھا بعد ازاں اسے اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شئیر کیا۔

آپ بھی یہ ویڈیو دیکھیں اور انجوائے کریں۔

بشکریہ:ہندوستان ٹائمز