ہالی ووڈ ایکشن فلم اسنائپر گھوسٹ شوٹر کا پہلا ٹریلر جاری
فائل فوٹونیویارک :ہالی ووڈ ایکشن تھرلر فلم اسنائپر گھوسٹ شوٹر کا پہلا ٹریلر ایکشن فلموں کے شائقین کیلئے پیش کردیا گیا۔ فلم میں شاطر اسنائپر کے جوہر دیکھنے کو ملیں گے۔
ہالی ووڈ امریکی خفیہ ایجنسی کس طرح دشمنوں کا منہ توڑے گی ایسی ہی کہانی دیکھنے کوملے گی فلم اسنائپر گھوسٹ شوٹر میں۔ فلم کا ایکشن سے بھرپور پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
فلم کی کہانی امریکی خفیہ ایجنسی کے گرد گھومتی ہے، جو دشمن سے ایجنٹ کو چھڑانے کا ٹاسک پورا کرتا ہے۔دشمن پہاڑوں پر چھپے خفیہ ایجنسی کے مشن کو ناکام بنانے کی کوششوں میں لگ جاتے ہیں اور پھر لیا جاتا ہے شاطر اسنائپر شوٹر کا سہارا،، جو چن چن کو دشمن کا خاتمہ کرتا ہے۔فلم رواں برس کے اختتام پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔