آج شاہ رخ کے بیٹے کی تیسری سالگرہ منائی جا رہی ہے

اپ ڈیٹ 28 مئ 2016 04:33am

abraham0000000

ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان الیکٹرونک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ سرگرم نظر آتے ہیں ۔

آئے روز وہ اپنے چھوٹے بیٹے ابراہم کی مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں۔

تاہم آج ان کی زندگی کا بہت ہی خاص دن ہے کیونکہ آج کے دن شاہ رخ اور پورےبھارت کے سب سے لاڈلے بچے  ابراہم خان کی تیسری سالگرہ ہے۔جی ہاں ابراہم آج ہی کے دن 27 مئی 2016 کو ا س دنیا میں آئے تھے۔

شاہ رخ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ'  ہم ابراہم کیلئے ایک خوبصورت کیک کی تلاش میں ہیں'۔

واضح رہے کہ شاہ رخ اپنی فیملی کے ساتھ اپنے بڑے بیٹے آریان کے گریجویشن مکمل کرنے کی تقریب میں شرکت کیلئے لندن میں مقیم تھے ،تاہم گزشتہ رات وہ اپنے چھوٹے بیٹے ابراہم کی سالگرہ منانے کیلئے واپس آگئے ہیں،ابراہم کی سالگرہ کا اہتمام ان کے بنگلے'منت' میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ رخ نے اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کرنے کا کہا تھا تاہم انہوں نےایک اور تصویر شئیر کی ہے جس میں سہانااور ابراہم نظر آرہے ہیں۔

بشکریہ:ہندوستان ٹائمز

A photo posted by Shah Rukh Khan (@iamsrk) on