کیا اجے اور کاجول کے رشتے میں پڑنے والی ہے دراڑ؟

شائع 02 جون 2016 09:09am

kajol100000000

 ممبئی:پوری بھارتی فلم انڈسٹری کو معلوم ہے کہ کرن جوہر اور کاجول کی دوستی کتنی گہری ہے۔دونوں ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں ،تاہم کاجول کے شوہر اجے دیوگن اس دوستی سے خوش نہیں ہیں ۔

 بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق دونوں سپر اسٹارز کی دوستی زیادہ عرصے برقرار نہیں رہے گی وجہ ہے 'اجے دیوگن'۔

 ذرائع کے مطابق اس دوستی کواصل خطرہ اجے دیوگن کی آنے والی فلم 'شیوے' سے ہے۔ کرن جوہر اور رنبیر کپور کی آنے والی فلم 'اے دل ہے مشکل' اور اجے کی شیوے ایک ہی دن ریلیز ہونے کی توقع کی جارہی ہے ، اور دونوں کے درمیان اس بات کو لے کر ٹینشن چل رہی ہے۔

اس صورتحال سے کاجول بھی بیحد پریشان ہیں اور ان دنوں کرن جوہر کومکمل طور پر نظر انداز کر رہی ہیں۔

 فلموں کے درمیان ہونے والا یہ تصادم کاجول اور کرن کی گہری دوستی کو ختم کرنے میں کامیاب ہو جائے گا،یہ تو وقت ہی بتائے گا۔فی الحال کاجول دوستی سے زیادہ اپنے قریبی رشتے کو اہمیت دے رہی ہیں اور اجے  کا حوصلہ بلند کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں فلمیں رواں سال 28 اکتوبر کو ریلیز کی جائیں گی۔