شلپا شیٹھی کی شادی شدہ زندگی مشکلات کا شکار
ممبئی:معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارؤں میں ہوتا ہے۔
اُن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی پروفیشنل اور ذاتی زندگی کو بہت خوبی کے ساتھ ہینڈل کرتی ہیں۔
تاہم حال ہی میں ان کی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ اپنے شوہر راج کندرا سے الگ ہورہی ہیں۔
بولی وڈ ببل اور اسپوٹ بوائے کی رپورٹ کے مطابق راج گزشتہ 15 روز سے بیندرا میں واقع اپنے آفس میں رہ رہے ہیں،وہ ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں کپڑے وغیرہ لینے جاتے ہیں اور پھر واپس آجاتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افواہوں نے اس وقت زور پکڑنا شروع کیا جب شلپا نے اپنے قریبی دوستوں سے یہ کہنا شروع کیا کہ راج انہیں بالکل وقت نہیں دیتے۔
واضح رہے کہ دونوں کی شادی کو 4 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے ،اور ان کا ایک بیٹا 'ویان راج کندرا' بھی ہے۔
شلپا اور راج کی جوڑی کا شمار بولی وڈ کی خوشحال جوڑیوں میں ہوتا ہے ،دونوں کی اچانک علیحدگی کی خبروں نے میڈیا سمیت تمام لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔