ویرات کوہلی' میچ سے قبل اغواء'
ممبئی:جی نہیں یہ سچ نہیں ہے،اس خبر کے پیچھے چھپا اصل سچ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
مشہور و معروف اداکار جان ابراہم اور ورون دھون کے آنے والی فلم 'ڈھشوم' کی کہانی بھارت کے مایاناز بلے باز ویرات کوہلی کے اغواء کے گرد گھومتی ہے جس میں انہیں ایک میچ سے قبل اغواءکرلیا جاتا ہے۔
ایشیاءنیٹ نیوز ایبل اور زی نیوزکے مطابق 1 جون 2016 کو فلم ڈھشوم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جس کا موضوع بھارتی کر کٹر کے اغواء اور ان کی بازیابی پرمبنی ہے۔
فلم میں ویرات کوہلی کا کردار اداکارہ ہما قریشی کے بھائے ثاقب سلیم اداکررہے ہیں ،انہیں یہ کردار ویرات سے مشابہت کے باعث دیا گیا ہے۔
جبکہ جان اور ورون فلم میں پولیس کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے ،ان کے علاوہ جیکولین فرنڈنس بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔