اینجلینا جولی کی زندگی  کے دلچسپ اور حیران کن حقائق

شائع 04 جون 2016 08:59am

anji2000000

لاس اینجلس:اینجلینا جولی کا شمار ہالی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے،4 جون 1975 یعنی آج ہی کے دن اس عظیم اداکارہ کا جنم ہوا اور نہ صرف ہالی وڈ میں بلکہ دنیا میں ایک بہترین شخصیت کا اضافہ ہوا۔

اینجلینا آج 41 برس کی ہو گئی ہیں لیکن آج بھی ان کے چہرے پر بچپن جیسی معصومیت ہے کیونکہ ان کا دل بہت صاف ہے۔

وہ غریب ، مفلس بچوں اوربے گھر افراد کیلئے  ایک درد مند دل رکھتی ہیں جو  تمام لوگوں کی مدد کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہتا ہے۔

ویسے تو ان کی زندگی کھلی کتاب ہے،تاہم ان کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر ہم آپ کیلئے ان کی زندگی کے چند حسین پل چرا کر لائے ہیں ،ہمیں یقین ہے اینجلینا کے بارے میں یہ دلچسپ حقائق آپ کو ضرور پسند آئیں گے۔

اینجلینا  بچپن میں کافی تیز تھیں ،انہیں چھری سے کھیلنا پسند تھا ،اس کے علاوہ ڈرگز اور گہرا میک اپ کرنا بھی ان کا مشغلہ تھا۔

anji30000000

1993

اینجلینا  نے 1993 میں پہلی بار فلموں میں قدم رکھا ۔

1996

anji4000

اینجلینانے 1996 میں پہلی شادی اداکار جونی لی ملر سے کی،یہ شادی 1999 تک قائم رہی۔

2000

billy000

اینجلینا نے 2000میں دوسری شادی اداکار بلی بوب کے ساتھ کی۔

2001

madox00

جولی نے پہلا بچہ میڈوکس  گود لیا،اس کے 3 ماہ بعد جولی اور بوب نے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

2005

pitt0000000

جولی کی زندگی میں بریڈ پٹ کی آمد ہوئی ،بریڈ پہلے سے شادی شدہ تھے ،تاہم انہوں نے اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کر کے جولی کواپنی زندگی میں جگہ دی۔

2013

cancer000000

اس سال جولی  پر یہ انکشاف ہوا کہ وہ بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔

2014

joli-ambasseder00000

اس سال جولی کو  عدم تشدد  کی اعزازی سفیر مقرر کیا گیا۔

2016

jioli-teacher00000

حال ہی میں انہیں لندن اسکول آف اکنامکس میں اعزازی استاد کا رتبہ دیا گیا ہے۔

بشکریہ:ہندوستان ٹائمز