پاکستانی ماڈل کی بگ باس 10 میں شرکت،سچائی سامنے آگئی

شائع 06 جون 2016 06:53am

bigg-boss12

ممبئی:سوشل میڈیا کےذریعے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کی بھارتی ٹی وی کے معروف رئیلٹی شو بگ باس 10میں شرکت کےحوالے سے  تصدیق سامنے آچکی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق گزشتہ چند روز پہلے قندیل نے فیس بک پر یہ اطلاع دی تھی کہ وہ بگ باس میں شرکت کرر ہی ہیں ۔

تاہم اس حوالے سے بگ باس انتظامیہ  کی جانب سے تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔

ایک انٹرویو کے دوران 25 سالہ ماڈل قندیل کا کہنا تھا کہ شو میں شرکت کے حوالے سے میری کچھ شرائط ہیں ،جنہیں میں انتظامیہ کے سامنے رکھوں گی۔

ان سے جب پو چھا گیا کہ آپ بگ باس 10 میں شرکت کا فارم بھریں گی؟اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 'میں کیوں فارم بھروں گی؟یہ سب عام لوگوں کیلئے ہے،مشہور شخصیات کیلئے نہیں'۔