صحت مند سحری

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سحری اور افطار میں کیا کھائیں اور کیا نہ کھائیں والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ کچھ لوگ وزن کے حوالے سے پریشان ہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وزن بھی نہ بڑھے اور وہ صحت مند کھانا بھی کھالیں۔
عموماً افراد سحری کی وجہ سے زیادہ فکرمند ہوتے ہیں کہ ہم کچھ ایسا کھا لیں کہ نہ دن بھر بھوک لگے اور نہ پیاس لگے۔
وہ افراد جو سحری اور افطاری میں کھانوں کی وجہ سے فکرمند رہتے ہیں۔ اگر وہ اپنی سحری میں چند چھوٹی چیزیں شامل کرلیں تو ان افراد کو کئی طبی فوائد حاصل ہونگے، جیسے مثال کے طور پر،
٭ 1 کپ دودھ میں 1 کپ پانی ملاکر پینے سے پورے دن توانائی حاصل ہوگی اور پیاس نہیں لگے گی۔
٭ دہی کی لسی پینے سے بھی کمزوری اور بدہضمی سے بچا جاسکتا ہے۔
٭ سحری میں پانچ کھجوریں کھانے سے پورا دن جسم میں گلوکوز کی کمی واقع نہیں ہوتی۔
٭تازہ پھلوں اور جوس کا استعمال ضرور کریں۔
٭ اپنی سحری میں جو کا دلیہ ، دودھ اور شہد کے ساتھ ضرور تناول فرمائیں تاکہ فائبر حاصل ہو، اور اس سے آنتوں میں خشکی بھی نہیں ہوگی۔
٭روٹی سے ساتھ دال یاکم روغن والا سالن کھانے کو ترجیح دیں۔
٭ صحت مند روزے کے لیے بھرپور سحری ضروری ہے۔جتنا ممکن ہو پراٹھے ، روغنی اور تیز مرچ مصالحے والے کھانوں سے پرہیز کریں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کےلیے ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔