فلم ہاؤس فل3 کے پس پردہ دلچسپ حقائق
ممبئی:بولی وڈ کے ایکشن کنگ اکشے کمار کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم 'ہاؤس فل3' 2016 کی دوسری بڑی ہٹ فلم ثابت ہوئی ہے۔
توقع کے بر خلاف فلم تین دن میں 31 کروڑ 51 لاکھ روپے کمانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
ساجد سامجی کی زیر ہدایت بننے والی فلم میں اکشے کمار کے ساتھ رتیش دیش مکھ،ابھیشیک بچن،لیزا ہائیڈن،جیکولین فرنانڈس اور نرگس فخری بھی اہم کردار نبھاتے نظر آرہے ہیں۔
ہاؤس فل 3 کے پس پردہ چند دلچسپ حقائق ہیں جنہیں جان کر آپ یقیناً حیران رہ جائیں گے۔
٭فلم میں آپ کو کامیڈی کے ساتھ بہترین ایکشن دیکھنے کو ملے گا ،بلا شبہ یہ فلم مزاحیہ اداکاری کے ساتھ ایکشن پسند کرنے والوں کیلئے ایک خاص تحفہ ہے۔
٭ہاؤس فل1 اور ہاؤس فل 2 میں کسی قسم کا منفی کردار شامل نہیں تھا،تاہم اس بار فلم میں 3 ولن ہیں جو منفی کردار نبھائیں گے۔
٭فلم کے پہلے دونوں پارٹ کوریو گرافر فرح خان کے بھائی ساجد خان نے ڈائریکٹ کئے تھے جبکہ اس بار ساجد سامجی اور فرحاد سامجی نے لوگوں کو ہنسانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔
٭ فلم کی تشہیر کیلئے مختلف ذرائع اپنائے گئے،جو اس سے پہلے کبھی کسی فلم کیلئے نہیں کئے گئے،مثلاً اکشے اور جیکولین نے ہائی جمپ کی،اور مختلف ویڈیوز ٹوئٹر پر شئیر کیں جس سے لوگوں میں فلم دیکھنے کا تجسس پیدا ہوا۔
بشکریہ:ہندوستان ٹائمز،فلیش بولی وڈ


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔