ریسلر کچھوؤں کے پیچھے کون تھا؟

اپ ڈیٹ 06 جون 2016 01:16pm
فائل فوٹو- فائل فوٹو-

ڈبلیو ڈبلیو ای کا عملہ اس وقت حیران رہ گیا  جب ایک فوٹو ایڈیٹر نے "ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹل"میں شیمس کی تصویر ڈھونڈتے ہوئے حادثاتی طور پرنوے کی دہائی کی ایک ایسی تصویر ڈھونڈ لی جس میں دو ادھیڑ عمر ریسلر  ڈبلیو ڈبلیو ای کے رنگ میں کچھوے کے لباس میں لڑتے ہوئے نظر آرہے تھے۔ 

معلومات حاصل کرنے پر معلوم ہوا کہ ان دو کچھوؤں میں سے ایک کوئی اور نہیں بلکہ سابق ڈبلیو ڈبلیو ای لائٹ ہیوی ویٹ چیمپئین 'ڈوین گلبرگ گل' تھے۔ جب کہ ان کے پارٹنر کا نام 'بیری ہارڈی' تھا۔

ڈوین گلبرگ ڈوین گلبرگ بیری ہارڈی بیری ہارڈی

اس حوالے سے 'گلبرگ' کا کہنا تھا کہ میں ریسلنگ کیلئے وہ سب کرتا تھا جو میں کر سکتا تھا۔ میں نے یہ لباس ڈیزائن کیا تاکہ میں کچھ مختلف کر سکوں۔