کاجل، رندیپ کا موت کے بعد آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان

شائع 06 جون 2016 05:47pm
فائل فوٹو- فائل فوٹو-

بو لی وڈ اداکارہ کاجل اگروال اوراداکار رندیپ ہودا نے بعد از موت اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکارہ کاجل اگروال نے فلم 'دو لفظوں کی کہانی' میں ایک نابینا لڑکی کا کردار نبھایا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے  اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ ان کی اس ہمت کودیکھتے ہوئے ان کے ساتھی اداکار رندیپ ہودا نے بھی یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ لیا۔

دونوں کا مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ آنکھیں جسم کا ضروری عضو اورقدرت کا حسین تحفہ ہے جس کے بغیر زندگی گزارنا انتہائی مشکل ہے،اس کی قدر وقیمت کا احساس اس فلم کی عکسبندی کے دوران ہوا اور وہ نابینا  لوگوں کیلئے آنکھوں کا عطیہ دے کر ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ قدرت کے ہر رنگ کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر لطف اندوزہو سکیں۔