Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

روزے میں تندرست و توانا رہنے کیلئے ان مشوروں پر عمل کریں

اپ ڈیٹ 11 جون 2018 05:55am
فائل فوٹو فائل فوٹو

رمضان سے قبل لوگوں کو روٹین کا مختلف ہوتا ہے۔ عام دنوں میں لوگ 3 بار کھانا کھاتے ہیں اور رمضان میں زیادہ تر لوگ 2 وقت ہی کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

کھانے کے روٹین میں تبدیلی کے باعث میٹابولیزم میں بھی تبدیلی آجاتی ہے جس کے باعث اکثر لوگ بیمار ہوجاتے ہیں۔ بیمار ہونے کی وجہ سے کئی لوگ زورے رکھنے سے محروم ہوجاتے ہیں ۔ اس طرح وہ رحمتوں سے بھرپور مہینے کی رحمتیں سمیٹنے سےمحروم رہ جاتے ہیں۔

اگر رمضان میں آپ بھرپور روزے اور تندرست و توانا رہنا چاہتے ہیں تو ان ٹپس پر عمل کریں ۔ ان ٹپس پر عمل کرنے سے آپ کے روزے بھی اچھے گزریں گے اور آپ کا پورا دن انرجی سے بھرپور بھی ہوگا۔

٭ روزے میں پیاس سے بچنے کےلیےسحری میں پانی کا استعمال ضرور کریں ۔ اس کے ساتھ ساتھ سحری میں روٹی اور دہی کا بھی استعمال ضرور کریں، اس کے علاوہ سحری میں چھوٹی الائچی کا بھی استعمال کرنے سے پیاس سے بچا جا سکتا ہے۔

٭ اکثر صحت مند لوگ بھی رمضان میں بیمار ہوجاتے ہیں۔ رمضان میں کسی بھی قسم کی بیماری سے بچنے کے لیے اپنے کھانے کا ایک پلان پہلے سے تیار کرلیں  اور اس پلان میں زیادہ تر غذائیت سے بھرپور کھانے  اور ہائی ڈریٹڈ کھانوں کو ضرور شامل کریں۔

٭ روزے میں ظہر کے بعد تھوڑا آرام ضرور کریں۔ کوشش کریں کہ گرمی میں زیادہ دیر نہ رہیں اور گھر میں ہی اپنا ٹائم گزاریں ۔ اس کے علاوہ دوپہر میں اگر سو لیا جائے تو اس روزے میں تھکاوٹ محسوس نہیں ہوگی۔

٭ اگر آپ چاہتے ہیں کہ روزے میں آپ ایکٹورہیں تو اس کے لیے آپ کو پروٹین سے بھرپور کھانے سحری اور افطار ی میں ضرور کھائیں اور کوشش کریں کہ تیل والی چیزوں سے گریز کریں۔

٭ رمضان میں مرچوں والے کھانے سے بھی پرہیز کریں، اپنی سحری اور افطاری میں مرچوں کا استعمال کم کریں۔ زیادہ مرچوں کا استعمال آپ کے سینے میں جلن پیدا کرسکتا ہے۔ چونکہ افطاری کے وقت آپ کا پیٹ بالکل خالی ہوتا ہے لہذاافطاری میں کم مرچیں استعمال کریں۔

٭ کھجور کا استعمال سحری اور افطاری میں ضرور کریں،فوری انرجی کےلیے کھجور کھانا بہت فائدہ مند ہے۔

٭ کبھی بھی سحری کے بغیر روزہ نہیں رکھیں ، سحری کرنا بے حد ضروری ہے۔ اکثر لوگ رات میں کھانا کھا کے سحری میں سوتے رہتے ہیں لیکن یہ عمل بالکل ٹھیک نہیں ہے، لہذا سحری ضرور کریں اور سحری میں کاربو ہائیڈریٹڈکھانے استعمال کریں۔

٭ افطاری  کے وقت ہمیشہ ہلکا کھانا کھائیں، روزہ کھولتے ہوئے کھجور اور پانی کا استعمال کریں۔ نماز کی ادائیگی کے بعد باقی کھانا کھائیں۔

٭اگر آپ روز ایکسرسائز کرتے ہیں تو اس کو رمضان میں بھی جاری رکھیں۔ اگر آپ کے پاس ایکسرسائز کرنے کا وقت نہیں ہے تو آپ روزانہ 10 یا پندرہ منٹ کی چہل قدمی کرنا بہتر ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div