امریکا :صدر اور نائب صدر کی باربیز کا جوڑا متعارف

شائع 14 جولائ 2016 02:09pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

واشنگٹن :امریکا میں صدر کے عہدے پر ہلیری کلنٹن فائز ہوں گی یا ڈونلڈ ٹرمپ، اس کا فیصلہ تو نومبر میں ہوگا لیکن دنیا کے سب سے بڑے کھلونے بنانے والی کمپنی نے یہ معمہ حل کرلیا ہے۔

انیس سو پینتالیس سے قائم دنیا کی سب سے بڑی کھلونا بنانے والی کمپنی میٹل نے باربیز کا منفرد کلیکشن پیش کیا ہے کلیکشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں صدر اور نائب صدر کی باربیز کا جوڑا ہے۔

میٹل کے صدر کا کہنا ہے کہ امریکا میں ایک سروے کے مطابق انتالیس فیصد لڑکیاں لیڈر بننے کی خواہش رکھتی ہیں اوراسی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئےیہ کلیکشن متعارف کرایا گیا ہے تاکہ لڑکیاں اپنے خوابوں کی تکمیل کرسکیں۔

میٹل کی نائب صدر  لیزا مک نائٹ کہتی ہیں کہ انیس سو بانوے سے میٹل اس طرح کی کلیکشن پیش کررہا ہے اسکا مقصد یہ ہے کہ لڑکیوں کو یہ باور کرایا جاسکے کہ وہ جو چاہیں بن سکتی ہیں۔یہ باربیزمارکیٹ میں چوبیس ڈالر میں دستیاب ہیں۔