طارق فاطمی کا ترک وزیر خارجہ کو ٹیلی فون ،یکجہتی کا اظہار

شائع 16 جولائ 2016 08:18am

طارق فاطمی نے ترک وزیر خارجہ کو ٹیلی فون کرکے یکجہتی کا اظہار کیا/فائل فوٹو طارق فاطمی نے ترک وزیر خارجہ کو ٹیلی فون کرکے یکجہتی کا اظہار کیا/فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ترک حکومت اورعوام کے ساتھ ہے،ترکی کے جمہوری نظام اورمنتخب حکومت کی حمایت کرتے ہیں،طارق فاطمی نے ترک وزیرخارجہ کو فون کرکے یکجہتی کا اظہارکیا ہے۔

ترجمان حکومت پاکستان نے ترکی میں قانون کی حکمرانی اورجمہوریت کو نیچا دکھانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے ترکی میں امن لوٹ آئے گا،اورصورتحال معمول پرآجائےگی۔

وزیراعظم  کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ترک وزیرخارجہ کو فون کرکے ترکی کی حکومت،اورعوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا ۔

طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ ہم  ترک حکومت اورعوام کےساتھ کھڑے ہیں،ترک وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے ساتھ کھڑاہونے پرپاکستانی حکومت اورعوام کے شکرگزار ہیں۔

ہم یہی توقع کرتے ہیں پاکستان جمہوری عمل کی حمایت کرتا رہے گا،دفترخارجہ نے بھی باغی فوجیوں کی جانب سے  ترک حکومت پرقبضہ کرنے کی کوشش پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے اس توقع کااظہارکیاہے کہ جلد حالات معمول پرآجائیں گے۔