ڈی جی رینجرز کا سہیل سیال پر عدم اعتماد کا اظہار

شائع 16 جولائ 2016 05:32pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :وزیرداخلہ سندھ کے بھائی اور ان کے فرنٹ مین اسد کھرل پر کرپشن کے الزامات سے اداروں میں ان بن ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے ڈی جی رینجرز نے صوبائی وزیرداخلہ پرعدم اعتماد کا اظہارکیا ہے۔

وزیرداخلہ سندھ کے بھائی اور فرنٹ مین اسد کھرل پر کرپشن کے الزامات ہیں،لاڑکانہ میں پیدا ہونے والی صورتحال اور ان کی عدم گرفتار پر اداروں کے درمیان ٹھن گئی۔

اس صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس بے نتیجہ ثابت ہوا،ڈی جی رینجر، صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ شریک ہوئے،وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اجلاس میں معاملہ افہام وتفہیم اورقانون کے مطابق حل کرنے پرزوردیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرزنے وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال پر عدم اعتماد کااظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ محکمے اس طرح نہیں چلتے،ڈی جی رینجرکی جانب سے اسد کھرل کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد وزیراعلی سندھ کوپیش کیے گئے۔

اجلاس کی صورتحال پر ڈی جی رینجرز نے بھی اپنا بیان جاری کردیا،ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں جرائم کے خاتمے کیلئے سب متفق ہیں،کراچی سمیت سندھ بھر میں آپریشن کی بھی اجلاس میں موجود تمام افراد نے حمایت کی ہے،اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔۔