کوئٹہ کا واقعہ بیس کروڑ عوام پر حملہ قرار

شائع 08 اگست 2016 02:20pm
 فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد:امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کوئٹہ حملے کو بیس کروڑعوام پرحملہ قرار دے دیا ۔ حکومت سوتے ہوئے اپنی مدت پوری کررہی ہے ۔ جوحکومت عوام کو تحفظ نہیں دے سکتی اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےامیرجماعت اسلامی نے کہا کہ  کوئٹہ  دھماکے میں" را" کے ملوث ہونے کو خارج ازامکان قرارنہیں دیا جا سکتا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت اپنا غلطیاں دورکرنے کے بجائے صرف دورانیہ پوراکررہی ہے ،حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت آج ملک مشکلات سے دوچار ہے۔

کانفرنس سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کو اندر سے خطرہ ہے تمام علما اکھٹے ہوکرملک سے امن کو بہتر بناسکتے ہیں شیخ رشید نے کہا مذہبی جماعتوں کے بنا کوئی تحریک  کامیاب نہیں ہوسکتی۔ کانفرنس سے  صدرملی یکجہتی کونسل علامہ ابوالخیرزبیراوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔