کوئٹہ :آرمی چیف راحیل شریف کی زخمیوں کی عیادت

شائع 08 اگست 2016 02:30pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کوئٹہ :آرمی چیف جنرل راحیل شریف  نے کوئٹہ کا کیا ہے اور اسپتال جاکرزخمیوں کی عیادت کی ۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ، اورججزسے بھی ملاقات کرکے دلی تعزیت کا اظہارکیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحل شریف کوئٹہ پہنچ گئے ۔ سپہ سالارسب سے پہلے سول اسپتال گئے جہاں انہوں نے خودکش دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ۔ آرمی چیف نے دھماکے کے مقام کا دورہ بھی کیا ۔  وہ بلوچستان ہائیکورٹ بھی گئے جہاں چیف جسٹس جج صحبان اوروکلاء نمائندوں سے ملاقات کی ۔

آرمی چیف نے دہشت گردی واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے افسوس کا اظہارکیا ۔ آرمی چیف سے کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹینینٹ جنرل ریاض نے ملاقات کی ۔ خودکش دھماکے اوربلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پربریفنگ دی گئی ۔

 آرمی چیف کی زیرصدارت کوئٹہ میں سول اور عسکری قیادت کا ہنگامی اجلاس بھی بلا لیا گیا ، اس میں سول اسپتال دھماکے سے پیدا صورتحال پرغورکیا جائے گا۔