لاہورہائیکورٹ:سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اجلاس طلب

شائع 08 اگست 2016 02:50pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ کوئٹہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات سے متعلق کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ کوئٹہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نو اگست کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

 اجلاس میں آئی جی پنجاب، ہوم سیکرٹری پنجاب، صدر لاہور ہائی کورٹ بار، پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے نمائندگان سمیت ڈسٹرکٹ بار ایسویشن لاہور کے صدر شریک ہونگے۔اجلاس میں موجودہ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔