سندھ طاس معاہدہ،پاکستان نے ورلڈ بینک سے رجوع کرلیا
فائل فوٹواسلام آباد:سندھ طاس معاہدے پر پاکستان نے ورلڈ بینک سے رجوع کرلیا۔
بھارت نے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کا پانی روکنے کی کوششیں کرنا شروع کردیں ہیں ،پاکستان بھی دفاع کیلئے کھل کر سامنے آگیا۔
اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے امریکا میں ورلڈ بینک کے حکام سے ملاقات کی اور انہیں سندھ طاس معاہدے پر ثالثی کا قردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔
اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ورلڈ بینک کے سامنے اپنا موقف رکھا ہے، ثالثی عدالت میں پاکستان کے 5ججز ہوں گے،ججزمعاہدےسےمتعلق معاملات کو دیکھیں گے۔
اشتر اوصاف کاکہنا تھا کہ ہم اب تک 2ججز مقرر کرچکے ہیں،ہمارا موقف بین الااقوامی قوانین کے مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت ہٹ دھرمی سے کام لے رہا ہے جو ممالک معاہدے توڑٹے ہیں ان کی کوئی وقعت نہیں ہوتی معاہدے توڑنے پر بھارت کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک دونوں ممالک کا موقف سننے کے بعد فیصلہ کرے گا،اس سے قبل مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پالیسی بیان دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو یہ اعلان جنگ تصور کیا جائےگا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔