سیاست میں غلط زبان کا استعمال عمران خان نے شروع کیا، رانا ثناء اللہ

شائع 28 ستمبر 2016 02:29pm
File Photo File Photo

لاہور:وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سیاست میں پہلی بار غلط زبان کا چلن عمران خان نے شروع کیا، وزیراعظم نے کبھی عمران کو برے القابات سے نہیں بلایا۔

لاہور میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ میں سیکیورٹی کیلئے تحریک انصاف کو جہاں کنٹینر کی خواہش ہوگی وہاں کنٹینر اور اگر راستے کھلے رکھنا چاہیں تو ویسا ہی ہوگا۔

 انہوں نے مزید کہاکہ سیاست میں پہلی بار توہین آمیز لہجے، گندی اور گھٹیا زبان کا چلن عمران خان نے شروع کیا لیکن نوازشریف نے کبھی ایسے القابات نہیں بولے۔

وزیرقانون نے کہا کہ رائیونڈ میں مارچ کے راستوں پر ساڑھے سات ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے مگر جیسی بیان بازی جاری ہے لگتا ہے شیخ شیطان نے پاگل خان کو کوئی ایسی پٹی پڑھائی ہے کہ کچھ کیا جائے گا۔

محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے وزیرقانون رانا ثناءاللہ کا کہناتھا کہ سرحد پار صورتحال کے باعث سیکیورٹی خدشات زیادہ ہیں مگر یکم سے دس محرم تک جلوسوں اور مجالس کو مکمل سکیورٹی دی جائے گی۔