دفترخارجہ کی ایل او سی کی خلاف ورزی کی شدید مذمت
فائل فوٹواسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایل او سی پر کشیدگی پیداکرکے بھارت مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے ، بھارت کی ہرایسی کارروائی کا بھرپور جواب دیں گے۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریانے ہفتہ واربریفنگ دیتےہوئے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ہر گزرتے روز کے ساتھ بھارتی مظالم میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ابتک 110 کشمیری شہید ہوچکے ہیں ،بھارت خطے میں امن کے ماحول کو سبوتاژکررہا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ ایل او سی کی بھارتی خلاف ورزی کے حوالے سے صورتحال کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
نفیس ذکریا نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکا بہت کامیاب رہا وزیراعظم نے عالمی برادری پر بھارت کا اصل چہرہ دنیا کودکھا دیا۔
ترجمان نے کہاکہ بھارت یکطرفہ طورپرسندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا ۔
ترجمان دفترخارجہ نے روس کے ساتھ جاری مشترکہ مشقوں کو خوش آئندہ قراردیتےہوئے کہاکہ روس کےبعد اب ایران کا بحری بیڑہ بھی مشقوں کیلئے پاکستان پہنچ چکا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔