بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کودھمکیاں
File Photoبھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو دھمکی آمیز کالز ملنے لگیں۔ عبدالباسط نے بھارتی وزارت خارجہ کو باقاعدہ طور پر آگاہ کردیا۔
بھارت سرکار کے ساتھ انتہا پسندوں کی سرگرمیاں بھی عروج پر ہیں۔نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کو دھمکیاں ملنے لگیں۔عبدالباسط کو بھارتی لینڈ لائن نمبر سے دھمکی آمیز کالیں موصول ہو رہی ہیں جن میں پاکستانی ہائی کمشنر کو کہا گیا کہ وہ بھارت چھوڑ کر چلے جائیں۔
پاکستانی ہائی کمشنرنے دھمکیوں کا معاملہ بھارتی وزارت خارجہ کے سامنے رکھ دیا۔پاکستانی ہائی کمشنر نے بھارتی وزارت خارجہ کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا۔پاکستانی ہائی کمشنر نے دھمکی آمیز کالز والے نمبر بھی بھارتی وزرات خارجہ کے حوالے کر دیئے ہیں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔