بھارتی فائرنگ سے شہید نائیک امتیاز فیصل آباد میں سپردخاک
فائل فوٹولائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے نائیک امتیاز کو ان کے آبائی علاقے فیصل آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے پاکستان کے 2 سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا،نائیک امتیاز کا جسد خاکی فیصل آباد پہنچا تو عزیزواقارب کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد بھی شہید کوالوداع کہنے پہنچ گئی۔
اس موقع پرپاکستان زندہ باد کےفلک شگاف نعروں نے فضا کو گرما دیا۔
شہید امتیازکی نمازجنازہ کےموقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے،جس کے بعد شہید کو ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
شہید امتیاز کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کو خوشی ہے کہ ان کے بھائی نے جام شہادت نوش کیا۔
نائیک امتیاز 20سال سے پاک فوج میں فرائض سرانجام دے رہے تھے،شہید امتیاز نے سوگواران میں والدین، بیوی اور 3بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
شہید ہونے والے دوسرے اہلکارحوالدارجمعہ خان کا تعلق استور سے تھا،جمعہ خان شہید نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔