چیف جسٹس کا بھارت میں کانفرنس میں شرکت سے انکار

اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2016 07:46am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے بھارت میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا۔

چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے بھارتی ہم منصب کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت مسترد کردی ہے۔

چیف جسٹس نے خط کے ذریعے اپنے بھارتی ہم منصب کو آگاہ کیا،جس میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بگڑتی ہوئی صورتحال  کے ساتھ ساتھ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث کانفرنس میں شرکت کرنا ممکن نہیں۔

 بھارتی چیف جسٹس نے 21 سے 23 اکتوبرکونئی دہلی میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

 چیف جسٹس انورظہیرجمالی کوکانفرنس میں شرکت کی دعوت خط کے ذریعے دی گئی تھی اور دفترخارجہ نے بھی شرکت کیلئے گرین سگنل دے دیا تھا۔