رائیونڈ مارچ میں شرکت، پی ٹی آئی کی ریلیاں مختلف علاقوں سے روانہ

اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2016 08:25am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباداور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کی ریلیاں رائیونڈ مارچ میں شرکت کےلئے روانہ ہوگئی ہیں۔کارکن ٹرین،بسوں اور گاڑیوں سے ذریعے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں۔

رائیونڈ مارچ کا آغاز لاہور کے علاقے زمان پارک سے ہوگا،تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کی قیادت میں زمان پارک سے رائیونڈ کےلئے روانہ ہوں گے،زمان پارک میں کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہونا شروع ہوگئی ہے۔

کارکنون کو کہنا ہے کہ رائیونڈ مارچ ملک سے کرپشن کے خاتمے کا آغاز ہے،پی ٹی آئی کے کارکن مارچ میں شرکت کےلئے راولپنڈی،مری،اٹک سے ریلیوں کی صورت میں اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ پر جمع ہوئے۔

جس کے بعد صوبائی رہنماوں کی قیادت میں ریلی رائیونڈ کی جانب روانہ ہوئی،پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھائے کارکن حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

پشاور سے بھی رائیونڈ مارچ میں شر کت کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا بڑا قافلہ موٹر وے ٹول پلازہ سے لاہور روانہ ہوا۔

قافلے کی قیادت پی ٹی ائی کے صوبائی رہنماءشاہ فرمان ،ارباب جہانداد خان اور فضل الہی کررہے ہیں۔

کارکنوں کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں رکنے کی کوشش کی گئی تو بھر پور جوب دیا جائے گا۔

رائیونڈ مارچ میں شرکت کےلئے پنجاب کے مختلف شہروں سے بھی ریلیاں روانہ ہورہی ہیں۔

حافظ آباد،سیالکوٹ،فیصل آباد،گوجرانوالہ اور پنجاب کے دیگر شہروں سے قافلے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں،سیالکوٹ میں پی ٹی آئی ٹائیگرز نے لاہور روانگی کیلئے کنٹینرتیار کیا جبکہ حافظ آباد،گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں پی ٹی آئی کارکنان مقامی رہنماوں کے ہمراہ گاڑیوں میں روانہ ہوئے۔